اللہ تعالیٰ کی پسند و ناپسند کا فیصلہ

Download PDF

 

 اللہ تعالیٰ کی پسند و ناپسند کا فیصلہ

’’تمھارے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ:

تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو، مگرصرف اس کی۔

اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ اگرتمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک، یا دونوں ، بوڑھے ہوکر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو، نہ انہیں جھڑک کرجواب دو، بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو، اور نرمی و رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو، اور دعا کیا کرو کہ ’پروردگار، ان پر رحم فرماجس طرح انہوں نے رحمت وشفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا‘۔ تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے ۔ اگرتم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے سب لوگوں کے لیے درگزرکرنے والا ہے جواپنے قصور پرمتنبہ ہو کر بندگی کے رویے کی طرف پلٹ آئیں ۔

اور رشتہ دار کو اس کاحق دو اور مسکین اورمسافر کواس کاحق۔

اورفضول خرچی نہ کرو۔ فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں ، اورشیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے ۔

اور اگر ان سے (یعنی حاجت مندرشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں سے ) تمہیں کترانا ہو، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اس رحمت کو، جس کے تم امیدوار ہو، تلاش کر رہے ہو توانہیں نرم جواب دے دو۔

اورنہ تو اپنا ہاتھ  گردن سے باندھ رکھو اورنہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ۔ تیرا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے ۔ وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبرہے اورانہیں دیکھ رہا ہے ۔

( بنی اسرائیل 17:23 – 30 )

 ___***___

Posted in Uncategorized | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

One Response to اللہ تعالیٰ کی پسند و ناپسند کا فیصلہ

  1. Amy says:

    Jazak Allah khair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *