اندھے راہ دکھانے والے ( Abu Yahya ابویحییٰ )

Download PDF

 ’’استاد! یہ فرمائیے کہ ہم مذہبی لوگوں کی اس قدر کوششوں کے باجود بھی برائی کیوں بڑھے جا رہی ہے ؟‘‘، عارف کی مجلس میں آج یہ سوال ایک مذہبی طور پر فعال شخصیت نے اٹھایا تھا۔ عارف نے ایک نظر سائل کو دیکھا اور مسکراتے ہوئے دھیمے لہجے میں پوچھا:

’’آپ کی سب سے بڑی دعا کیا ہے ؟‘‘، ان صاحب نے ایک لمحے کا توقف کیے بغیر جواب دیا:’’ساری دنیا سے برائی مٹ جائے ۔ کل عالم میں اللہ کا دین غالب ہوجائے ۔ ہمارے ملک میں اسلام نافذ ہوجائے ۔ ‘‘

عارف نے سر جھکالیا۔ مجلس میں خاموشی چھا گئی۔ دیر تک جواب نہ آیا تو سائل نے پہلو بدلا۔ مگر وہ دور بیٹھے تھے ۔ دیکھ نہ سکے کہ عارف کی آنکھوں سے آنسوں چھلک رہے ہیں ۔ خاموشی کی اس دبیز چادر کو آخر کار عارف کی آواز نے توڑ ڈالا۔

’’ہم مذہبی لوگوں کا نشانہ دوسرے ہوتے ہیں۔ مگر ہدایت بندوق کی گولی نہیں ہوتی جس سے دوسروں کو نشانہ بنایا جائے۔ یہ روشنی ہوتی ہے جو دل سے پھوٹتی ہے اورسب سے پہلے ہمارے اپنے وجود کو منور کرتی ہے۔ مگر ہم کبھی اس روشنی کو اپنے رب سے اپنے لیے نہیں مانگتے ۔ کبھی رسمی طور پر مانگ لیا تو اپنی شخصیت اور عادات ایسی نہیں بناتے کہ اس روشنی کے مستحق ٹھہریں ۔ہم اپنے تعصبات، گروہوں ، نظریات اور تصورات کے اسیر ہوتے ہیں اور انھی کو دوسروں پر ٹھونسنا چاہتے ہیں ۔ سو نہ ہم نے ہدایت پانے کو اپنا مقصد بنایا نہ خود کو ہدایت پانے کے قابل بنایا۔ ہم پیغمبر تو ہیں نہیں کہ اللہ پاک ہم پر ہدایت بن مانگے اتار دے ۔ اس لیے ہمارے اندر اندھیرا رہتا ہے اور انھی اندھیروں کو ہم دوسروں میں بانٹتے ہیں ۔

ہم اندھے راہ دکھانے والے ہیں ۔ ہمیں سوال یہ نہیں کرنا چاہیے کہ ہماری کوششوں کے باوجود برائی کیوں ختم نہیں ہوتی۔ سوال یہ ہونا چاہیے کہ ہمارا اندھا پن کیسے دور ہو گا۔ کیونکہ جس روز یہ دور ہو گیا ہر جگہ ہدایت کی روشنی پھیل جائے گی۔‘‘

_______***_______________***______

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

6 Responses to اندھے راہ دکھانے والے ( Abu Yahya ابویحییٰ )

  1. mrs.hassan says:

    Assalam o Alekum

    ap ka artical read krne k ba’ad sirf aik baat mind mn ae ” tusi great o”.
    hr pehlo ko nazar mn rakhna hr koe nhi kr sakta.

    wassalam

  2. anonymous says:

    mashaAllah, great advice and vision …

  3. Qamar A Qureshi says:

    Jazakallah. This happened to me.
    I started TABLEEGH. My Islamic knowledge was little better than my colleges. To ISLAAH, I tried to correct others mistakes. Then I realized that its becoming my habit to find mistakes in other person & I thought that I was a perfect man . I realized it & asked mercy of ALLAH & stopped going to TABLEEGH

  4. KhShaikh says:

    AsSalam o Alaikum
    Wonderful thought in the right direction and in the 1st place step should be taken before guiding the others. Allama Iqbal (ra) ka aik shehr ha.
    Khudi ko kar buland itna ke her taqdeer say pahlay,
    Khuda banday say khud poochay bata tairi raza kaya ha.
    Jab apni manzal ki ibteda he maloom nahen to doosron ko kaya naseehat???
    Kind Regards
    KhShaikh

  5. Amy says:

    Jazak Allah khair

  6. nighat khan says:

    This is the biggest reason, so many people are trying to make a change in our country, but the result is none. Every person wants someone else to change but does not want to change him or her self first. Ghandy haath safaie nahe kar sakthay.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *