اگر منافق کو بھی ۔ ۔ ۔ ( Abu Yahya ابویحییٰ )

 

جنگ تبوک اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگوں میں سے ایک ہے۔ اس جنگ میں ہر مسلمان کی شرکت لازمی تھی۔ مگر منافقین اس موقع پر مختلف عذر بنا کر راہ فرار اختیار کرگئے ۔ چنانچہ سورہ توبہ نازل ہوئی اور اس میں منافقین پر اس طرح شدید گرفت کی گئی کہ جس کی کوئی حد نہیں ۔ اس سے قبل سورہ نساء ، سورہ مائدہ، سورہ منافقون وغیرہ میں بھی منافقین پر بہت سخت تنقید کی گئی ہے ۔ اور انھیں جہنم میں کفار سے بھی سخت سزا کا حقدار قرار دیا گیا ہے  (نسائ 145:4)۔

مگر قرآن پاک اور سیرت کا ایک طالب علم یہ جان کر حیرت میں پڑ جاتا ہے کہ اس سخت ترین تنبہیات کے باجود کبھی کسی منافق کو اس کے نفاق کی بنا پر کوئی شرعی سزا نہیں دی گئی۔ حتیٰ کہ سردار المنافقین عبداللہ ابن ابی جیسا شخص جس کا نفاق ہر طرح کے شک و شبہ سے بالا تر تھا اور جو کفار اور یہود کا ساتھ دینے، مسلمانوں کو باہم لڑانے اور سیدہ عائشہ پر تہمت لگانے جیسے بدترین جرائم میں ملوث تھا، طبعی موت مر کر اس دنیا سے رخصت ہوا۔

اس ناقابل یقین حقیقت کا سبب یہ تھاکہ منافقین ظاہری طور پر ہمیشہ خود کو مسلمان کہتے رہے ۔ اور جب تک کوئی شخص خود کو مسلمان کہتا ہے اس کی جان کسی صورت میں اور کسی قیمت پر نہیں لی جا سکتی۔ اگر اس کا کوئی ادنیٰ سا بھی جواز ہوتا تو دور رسالت میں مدینہ میں ایک منافق کو بھی زندہ چھوڑنے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ ہمارے تمام فقہا نے بھی سوائے قاتل، شادی شدہ زانی اوراسلام چھوڑ نے کا اعلان کرنے والے کے سوا کسی مسلمان کے قتل کی اجازت نہیں دی۔

اس تاریخی اور ناقابل تردید حقیقت کے باوجود اگر آج ہمارے معاشرے میں اپنے آپ کو مسلمان کہنے والوں کی جانوں کی حرمت پامال کی جا رہی ہے تو اس کا ماخذ کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اللہ اور اس کے رسول کی طرف اس کی نسبت نہیں کی جا سکتی۔ باخدا اللہ اور اس کا رسول ہر ایسی زیادتی سے بری ہیں اور خدا کا خوف رکھنے والا ہر مسلمان بھی اس جرم سے بری ہے ۔

_____***_____

 

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

5 Responses to اگر منافق کو بھی ۔ ۔ ۔ ( Abu Yahya ابویحییٰ )

  1. sajjal says:

    jazakallah…bahot khoob twajah dilai hai .kaash ye haqiqat sab samajh sakain.

  2. noshaba says:

    واقعی ایسا ہی ہے مگر ہمارے ہاں تو جنگل سے بھی بد تر نظام ہے شیر بھی صرف بھوک لگنے پر شکار کو نکلتا ہے

  3. Amy says:

    Jazak Allah khair

  4. umay talha says:

    munafiq ko bashak is dunia ma saza nahi mil sakti lakan un ka liyay azab sab sa daradnak ho ga aik musalman bhi apnay ap ko check kr sakta ha k aya wo munafiq ha ya nahi agar humain nimaz ada krna bhari lagy qurqn parny sa dil ghabray dunia ka ander itnay kho jain k deen ko bhool jain tou ye humaray liyay lamah-e-fikriya ha kiyon k hum munafaqat k kisi khaslat ka shikar ho gay hain is liyay foran apnay dil ko tatolain k kahin ap to assay nahi kiyon k munafiq k liyay jhanam ka sab sa nichla hisa rakha gia ha or us ma bhi usay aag ka sundoq ma rakha jai ga

  5. anonymous says:

    mashaAllah, excellent point …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *