ایک سنت الٰہی (Abu Yahya ابویحییٰ)

Download PDF

اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے ہیں ۔ ان میں سے ایک آخری اور انتہائی طریقہ یہ ہے کہ کسی قوم اور اس کی لیڈرشپ کو دنیا کی رہنمائی کے منصب پر فائز کر دیا جاتا ہے۔ ان کے ذریعے سے دنیا کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت ملتی رہتی ہے۔

شیاطین کے لیے یہ صورتحال بہت مشکل ہوتی ہے۔ چنانچہ اس مشکل سے نجات پانے کے لیے وہ بطور خاص لیڈرشپ کو نشانہ بنالیتے ہیں۔ ایک وقت آتا ہے کہ لیڈرشپ مجموعی طور پر شیاطین کے مکرو فریب کا شکار ہوجاتی ہے ۔ جس کے بعد یہ لیڈرشپ دین کی اصل بنیادوں کے بجائے غیر متعلق چیزوں کو دین کے نام پر پیش کرنا شروع کر دیتی ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی رہنمائی کے لیے انبیا اور شہدا کو اٹھاتے ہیں۔ لوگ ان کی دعوت کا مثبت جواب دے دیں تو ٹھیک ہے ورنہ پھر ان پر لعنت کا فیصلہ کر کے ان کو اس منصب سے معزول کر دیا جاتا ہے ۔

اس دعوت میں ابتدا میں دلائل کے ذریعے سے اپنی بات واضح کی جاتی ہے۔سچائی اس طرح کھول دی جاتی ہے کہ انسان تعصب، خواہش اور مفاد کا اسیر نہ ہوتو اسے رد نہیں کرسکتا۔ تاہم دلیل کے جواب میں کوئی بھی بے معنی نکتہ آفرینی کی جا سکتی ہے، اس لیے عام لوگوں پر واضح نہیں ہو پاتا کہ کس کی بات ٹھیک ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہیں۔ اس میں پے در پے ایسے واقعات جنم لیتے ہیں جو لیڈرشپ کی اخلاقی حیثیت کو کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ لوگوں پر اس لیڈرشپ کا اخلاقی ننگاپن بھی بالکل واضح ہوجاتا ہے ۔

اس کے بعد بھی قوم اگر اسی لیڈرشپ کے پیچھے لگی رہے تو لیڈرشپ کے ساتھ قوم پر بھی لعنت کر کے اسے تباہ وبرباد کر دیا جاتا ہے۔ تاہم اگر قوم اپنی لیڈرشپ کو بدل دے تو اسے مہلت دے دی جاتی ہے۔ یہی قانون سابقہ امت مسلمہ میں جاری تھا، یہی قانون اس امت میں بھی جاری ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *