تراش خراش (Abu Yahya ابویحییٰ )

Download PDF

 

باغبانی کا یہ قاعدہ ہے کہ پودوں کی تراش خراش سے وہ وقتی طور پر کم ہو جاتے ہیں مگر پھر تیزی سے بڑھتے ہیں۔ بعض اوقات اس کی کسی شاخ پر کیڑا لگ جاتا ہے تو اس کو کاٹ دیا جاتا ہے کہ کیڑا اور نہ پھیلے ۔ یوں پورا پودا بچ جاتا ہے ۔ اور وہ شاخ بھی دوبارہ بڑھنے لگتی ہے ۔

یہی اس دنیا میں مصائب و آلام کے آنے کی ایک اہم وجہ ہے ۔ یہ مصائب و آلام وقتی طور پر انسان کو پیچھے دھکیل دیتے ہیں ۔اس کی ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔ تاہم یہ مصائب اکثر حالات میں عارضی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ یہ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔ لیکن انسان کی قوت برداشت، حوصلے اور ہمت ، تجربے اور معلومات کو بڑھا جاتے ہیں ۔ ایسا انسان دوبارہ زندگی کے میدان میں جب قدم رکھتا ہو تو پہلے سے کہیں زیادہ ترقی کرنے کا اہل ہوجاتا ہے ۔

تاہم انسان چونکہ درختوں سے مختلف ہے ، اس لیے فطرت کے اس راستے میں اسے ایک کام کرنا ہوتا ہے ۔ وہ یہ کہ مشکل حالات میں خود کو مایوس ہونے سے بچائے اور مستقبل کی امید پر اپنے حوصلہ کو بلند رکھے۔ وہ مشکلات کے سمندر میں امکانات کے ساحل پر نظر رکھیں۔ مگر اکثر لوگ مشکل حالات میں گھر کر منفی سوچ کو اپنی نفسیات کا حصہ بنالیتے ہیں ۔ وہ ایک عارضی نقصان کو اپنی زندگی کا روگ بنالیتے ہیں ۔ وہ وقتی ناکامیوں سے گھبرا کر اپنے مستقبل سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ جس کے بعد ان کا جسم طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے اور ان کی نفسیات مستقل طور پر منفی ہوجاتی ہے ۔ یہ دونوں چیزیں ان کی قوت عمل کو معطل کر دیتی ہیں۔ یوں بجائے ترقی کرنے کے وہ لوگ زندگی میں ہمیشہ کے لیے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ مصائب کی درست نوعیت کو سمجھ لیا جائے کہ یہ ہمارا حوصلہ اور تجربہ بڑھانے آ رہے ہیں تو ان کو ہم ترقی کا ذریعہ بنالیتے ہیں ۔ نہ سمجھیں تو زندگی کا روگ بنالیتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *