تین اوصاف (Abu Yahya ابویحیٰی)

خدا کی جنت نفیس لوگوں کے رہنے کی نفیس جگہ ہے۔ یہ نفیس لوگ کیا ہیں اور ان کی سیرت و کردار کیا ہے، اس کو دیکھنا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیا کی اعلیٰ شخصیت میں دیکھ لیجیے اور پڑھنا ہے ہو تو قرآن مجید کے ان مقامات میں پڑھ لیجیے جن کو ہم نے اپنی کتاب قرآن کا مطلوب انسان میں بیان کیا ہے۔

یہ کردار تین بنیادی اوصاف سے پھوٹتا ہے۔ پہلا وصف صداقت ہے۔ صداقت جسے جدید نفسیات میں Authenticity کہا جاتا ہے، انسانی کردار کا وہ پہلو ہے جس میں سچ انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ پھر جس سچ کو وہ مانتا ہے، قول وفعل سے اس کی تصدیق کرتا ہے۔ جو مقصد اختیار کرتا ہے اس کے مطابق اپنی شخصیت کو ڈھالتا چلا جاتا ہے۔

دوسرا وصف شہادت ہے۔ یعنی جس سچ کو پایا ہے اس کی گواہی دوسروں پر دے۔ جس خیر کو خود پایا ہے اسے دوسروں تک پہنچائے اور جس چیز کو شر جانا ہے، اس کی برائی سے دوسروں کو بچنے کی تلقین کرے۔

تیسرا وصف صالحیت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی شخصیت ان اعمال کا منبع بن جائے جو سماج کو خیر اور بھلائی سے بھردیں۔ انسان ان اعمال سے رک جائے جو زمین میں فساد برپا کرنے والے ہوں۔

یہ تینوں اوصاف اس کردار میں بیک وقت پائے جاتے ہیں۔ تاہم انسانی ذوق کے لحاظ سے کچھ لوگوں میں پہلا، کچھ میں دوسر اور کچھ میں تیسرا وصف غالب ہوتا ہے۔ اسی لیے روز قیامت کچھ لوگ صدیق، کچھ شہید اور کچھ صالح کہلائے جائیں گے۔ تاہم انسان پر لازم ہے کہ ان تینوں اوصاف کو خود میں پیدا کرے۔ ان میں ایک میں کمی اسے برے انجام سے دوچار کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *