حمد باری تعالیٰ (Parveen Sultana Hina پروین سلطانہ حنا )

 

حمد باری تعالیٰ

(پروین سلطانہ حنا)

مری صبح زندگی بھی ترے نام ہو گئی ہے

ترے ذکر سے منور مری شام ہو گئی ہے

کبھی کہکشاں کا منظر، کبھی چاندنی سے باتیں

تجھے دیکھنے کی عادت سر بام ہو گئی ہے

یہ فلک ، یہ چاند تارے ، ہیں فدا کہ جس پہ سارے

مری ذات بس اسی کی تو غلام ہو گئی ہے

تو ہی فکر کا ہے محور، مجھے وقت کی خبر کیا

کہاں صبح ہو گئی ہے ، کہاں شام ہو گئی ہے

مرا حرف حرف چمکے ، مرا لفظ لفظ مہکے

مری خوشبوئے تکلّم ترے نام ہو گئی ہے

ابھی آنکھ ہی کھلی تھی، ابھی ہوش ہی تھا آیا

میری عمر کی یہ پونجی تو تمام ہو گئی ہے

بڑ ی دیر تک سفر میں ، مری خواہشیں رہی ہیں

یہ بساط اب سمیٹو، چلو شام ہو گئی ہے

ہیں جو چار سو ہمارے یہ جو حشر کے مناظر

دیکھو بیسویں صدی بھی تو تمام ہو گئی ہے

کہیں مجلسوں کی رونق، کہیں واعظوں کا مجمع

یہ روایتوں کی محفل بڑی عام ہو گئی ہے

مجھے لگ رہا ہے ایسے ، کہ ہے چل چلاؤ جیسے

کہ ستاروں کی یہ محفل بھی تمام ہو گئی ہے

مرا انتخاب بھی تو، مرا انتساب بھی تو

یہ کتاب زندگی بھی ترے نام ہو گئی ہے

——-***——

Posted in Articles By Other Writers, Uncategorized | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

7 Responses to حمد باری تعالیٰ (Parveen Sultana Hina پروین سلطانہ حنا )

  1. noshaba says:

    Very nice

  2. sajjal says:

    beautiful

  3. naila khan says:

    Ma sha Allah… very nice

  4. Amy says:

    MashaAllah
    Jazak Allah khair

  5. Hadia Rosy says:

    ALHAMDULILLAHI RABILAALAMEEN!! Brilliant!
    اتنے بے مثل حمدیہ اشعار “اللہ تعالیٰ” کے لیے کم ہی لکھے جاتے ہیں۔ حالانکہ تمام تعریفیں ، ترانے، نغمے اسی کے نام ہونے چاہیئں

  6. Rizwan Ahmed says:

    Jazakal Allah heart touching Hamd. Keep it up Sis

  7. Mohammed Nayyer Afroze says:

    mash allah bahot dil ko chu janey wali hamd hai

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *