شریعت کی اہمیت ( Abu Yahya ابویحییٰ )

Download PDF

 

شریعت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اس کی اہمیت کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے اور مسلمانوں کے بیچ ایک عہد و میثاق قرار دیا ہے ، (مائدہ 7:5)۔شریعت کی اصل اہمیت یہ ہے کہ یہ ہمیں دین کی اصل دعوت یعنی ایمان و اخلاق کا ایک قابل عمل اور موجودہ سائنٹفک طریقہ کے لحاظ سے ایک پیمائشی (measureable) نمونہ فراہم کرتی ہے ۔

اس کو ایک مثال سے یوں سمجھیں کہ اللہ اور آخرت پر ایمان کا اخلاقی مطالبہ یہ ہے کہ اپنا مال خرچ کریں ۔ اگر دین یہ حکم دے کر خاموش ہوجاتا ہے تو اہل ایمان کے لیے ایک سخت صورتحال پیدا ہوجاتی۔ انھیں کبھی پتہ ہی نہیں چل پاتا کہ وہ کیا اور کتنا خرچ کریں کہ اس مطالبے کی تکمیل کر کے وہ اللہ کی گرفت سے بچ سکیں ۔ عقل تو یہ کہتی ہے کہ جب سب اللہ نے دیا ہے تو اللہ کا حق ہے کہ سب ہی اس کی راہ میں لٹا دیا جائے ۔ مگر یہی عقل بتاتی ہے کہ اگر سب لٹا دیا تو اپنے حال اور مستبقل کی ضروریات کا کیا ہو گا۔

شریعت اس سوال کا جواب یہ دیتی ہے کہ اپنی بچت کا ڈھائی فیصد سالانہ اور پیداوار پر عشر یا دسواں حصہ دے کر انسان خود پر عائد کم از کم ذمہ داری سے چھوٹ جاتا ہے ۔ اس کے بعد جتنی توفیق ہو اتنا خرچ کرے اور جنت کے بلند درجات حاصل کرے ۔ شریعت دین کے ہر اخلاقی حکم کے معاملے میں ایسی ہی متوازن اور قابل عمل قانون سازی کرتی ہے ۔

شریعت کا یہی وہ توازن اور اس کی یہی اہمیت ہے جس کی بنا پر علما کو اپنے فہم کو کبھی شریعت بنا کر پیش نہیں کرنا چاہیے ۔ عالم کتنا بڑا کیوں نہ ہو اس کی رائے غیر متوازن ہو سکتی ہے ۔ یہ صرف اللہ کی ہستی ہے جس کی عطا کردہ شریعت ہر حال میں قابل عمل اور ہر طرح کے افراط و تفریط سے پاک ا ور قابل عمل ہوتی ہے ۔ اسی شریعت کو پیش کرنا آج کے دور کی بہت بڑی خدمت ہے ۔

_______***_______

 

 

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

2 Responses to شریعت کی اہمیت ( Abu Yahya ابویحییٰ )

  1. Amy says:

    Jazak Allah khair

  2. sajjal says:

    jzakallah khair..beshak ye Allah ka azeem ahsan hy…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *