فکری مباحث اورتیسرا فریق ( Abu Yahya ابویحییٰ)

 

 

 

پاکستان میں اس وقت بعض فکری مباحث پوری قوت کے ساتھ اٹھ چکے ہیں۔ہمارے جیسے طالب علموں کے لیے جن کی زندگی فکری دریافت اور تحقیق کے عمل مسلسل سے گزری ہے، جہاں ہر قدم پر اپنے بنائے ہوئے بتوں کو توڑنا پڑتا ہے، اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ تاہم یہ ’’بت شکنی‘‘ کوئی آسان کام نہیں۔ خاص کر ان لوگوں کے لیے جن کی ساری زندگی صرف اپنا نقطہ نظر سنتے ہوئے اور اسے ہی واحد حق سمجھ کر گزرتی ہے۔ ان کے لیے یہ صورتحال بہت وحشتناک ہوتی ہے ۔

ایسے میں یہ ضروری محسوس ہوتا ہے کہ ہر دو طرف کے لوگوں کو کہ دونوں ہی مسلمان اور مخلص ہیں، یہ یاددہانی کرادی جائے کہ قرآن مجید کے مطابق نبوت کے بعد بلند ترین مقام صدیقین کا ہوتا ہے۔ یہ مقام اپنے تعصبات سے بلند ہوکرسچائی کو قبول کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ مناظرانہ سوچ کے ان لوگوں کو یہ مقام کبھی نہیں ملتا جن کا مقصد صرف اپنی بات کو سچا ثابت کرنا ہوتا ہے۔

مومن اپنی بات کو سچا ثابت کرنے کے بجائے سچائی کو حاصل کرنے اور اس کی تصدیق کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنی بات سمجھانے کی خواہش تویقینارکھتا ہے، مگر دوسرے کی بات سمجھنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ بارہا وہ اپنی بات کہنے جاتا ہے، مگر دوسرے کی سن کر آ جاتا ہے۔ وہ اپنے نقطہ نظر کے دلائل رکھتا ہے، مگر ان کی کمزوری واضح ہوتے ہی اپنے نقطہ نظر کو چھوڑ کر دوسرے کی سچائی کا اعتراف کر لیتا ہے ۔

مومن کے اس رویے کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ جانتا ہے کہ ایسے فکری مباحث میں تیسرا فریق خود پروردگار عالم ہوتا ہے۔ اور اگر رب کو راضی کرنا ہے اور اس سے صدیقیت کا پروانہ لینا ہے تو پھر انانیت، تعصب اور ہٹ دھری کوئی راستہ نہیں ہے۔ جس نے یہ بات سمجھ لی وہی آ ج کے دور کا صدیق ہے۔وہی جنت کے اعلیٰ ترین درجات کا حقدار ہے ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

2 Responses to فکری مباحث اورتیسرا فریق ( Abu Yahya ابویحییٰ)

  1. Afifa Marium says:

    Assalam u Alaikum wa Rehmaullahi wa Barakaatuhu I used to think k Siddique wo log hoty hein jo Ambya A.S k daur mein un ki tasdeeq krty hn aur un ka sath dete hein. Kia Siddiqiat ka ye darwaza aaj bhi khula hy jb k ab Qyamat tak koi Nabi nahi aye ga??? It’s confusing me..please elaborate..Jazakallahu Khayran

  2. imtiazali says:

    abu yahya sb
    so very true what you have written. truth is the basis of knowldge. in my opinion Allah is not giving us the true wisdom because we are not truthful, so we do not have the habit to accept truth. my experience is that even the worldly progress cannot be achieved with being truthful
    God bless you for the wonderful work you are doing. He has chosen you to covey His Message. What a blessings from Allah. again may Allah give you better ideas.Amin
    imtiazali

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *