مسلمانوں کے باہمی حقوق

Download PDF

 

’’مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔

اے لوگو! جوایمان لائے ہو، نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں ، اورنہ عورتیں دوسری عورتوں کامذاق اڑائیں ، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہترہوں ۔

آپس میں ایک دوسرے پرطعن نہ کرو،

اورنہ ایک دوسرے کوبرے القاب سے یاد کرو۔ ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنابہت بری بات ہے ۔ جولوگ اس روش سے بازنہ آئیں وہ ظالم ہیں ۔

اے لوگو! جوایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ۔

تجسس نہ کرو۔

اورتم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ کیا تمہارے اندرکوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسندکرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو۔ اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے ۔‘‘ (الحجرات 12-10 :49)

 

Posted in Articles By Other Writers, Uncategorized | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

One Response to مسلمانوں کے باہمی حقوق

  1. Amy says:

    Jazak Allah khair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *