میرے شوق کی بلندی میرے حوصلے کی پستی ( Abu Yahya ابویحییٰ )

Download PDF

 میں ایک مسلمان ہوں ۔ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوا۔ اسلام میرا نسلی مذہب ہے اور اسی لیے جنت میرا مقدر ہے ۔ مگر میرا یہ اعتماد بلا وجہ نہیں ۔ میں اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو بے نقاب کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ ہر فتنے سے مسلمانوں کو بچانے کے لیے سرگرم رہتا ہوں ۔ ہاں عدل ، احسان ، انفاق کرنے اور فواحش، منکرات اور ظلم و زیادتی سے روکنے والی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا مجھے ذرا مشکل لگتا ہے۔ لیکن الحمدللہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ۔

مجھے پیغمبر اسلام علیہ السلام سے والہانہ عشق ہے۔ درود وسلام کے بغیر میں اپنے آقا کا ذکر نہیں کرسکتا۔ مگر قربانی ، ایثار ، صبر اوردرگزر پر مبنی آپ کے اخلاق عالیہ مجھے پہاڑ کی وہ چوٹی محسوس ہوتے ہیں جس پر چڑھنا بہت مشکل ہے۔ بھلا بتائیے  پہاڑ پر چڑھنا بھی کوئی کرنے کا کام ہے۔ ویسے بھی جنت صراط مستقیم پر چلنے سے ملتی ہے ، پہاڑ پر چڑھنے سے نہیں ۔

مجھے اللہ پر کامل ایمان ہے۔ اتنا ایمان کہ میں مشرکانہ سوچ رکھنے والے ہرشخص کو جہنمی سمجھتا ہوں۔ مگر اس کی یاد اور اس کا شوق، اس کے بندوں پر رحم اور ان سے ہمدردی مجھے کرنے کا کوئی کام نہیں لگتا۔ مجھے یقین ہے کہ دین اسلام کا پیغام ساری دنیا کے لیے  ہے ۔ انسانیت کے پاس اسلام کے سوا سچائی کو پانے کا کوئی ذریعہ ہی نہیں۔ مگر دعوت دین کا کام مجھے ایک پتھریلا راستہ محسوس ہوتا ہے ۔ خود سوچیے کہ پتھروں پر چلنا بھی کوئی معقول طریقہ ہے ۔

کل مجھے ایک پرانا دوست ملا۔ اس کے خیالات بالکل میرے جیسے تھے ۔ مگر وہ بہت دکھی تھا۔ میں نے غم کا سبب پوچھا تو یہ شعر سنا کر چلا گیا:

غمِ  زندگی  کا حسرتؔ   سبب اور  کیا بتاؤں

میرے شوق کی بلندی میرے حوصلے کی پستی

__________***_______***_________

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

6 Responses to میرے شوق کی بلندی میرے حوصلے کی پستی ( Abu Yahya ابویحییٰ )

  1. noshba says:

    ہم سب کا حال ایسا ہی ے.قرآن میں جہاں جنت کا ذکر ہے وہ ہم پیدائشی مسلمانوں کا حق ہے اور جہنم دوسروں کو ملے گی. پہلے چالیس سال تک قرآن اسی سو چ پر پڑھتے رہے ہیں. اب عقل آئ تو سمجھے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ جنت نفس کے پہاڑ کی چڑھائی کے بعد ہی ملے گی

  2. anonymous says:

    so nicely written. excellent article for all of us to learn …
    jazak-Allah brother for writing and sharing …

  3. aoa. says:

    aoa. uncle bht hi zbrdst article likha h, or is my hm paidaishi musalmano k li aik ahm paigam bi h…
    uncl mjy ap s pochna h insan overeating ko kasy kabu kry??? q k is wja s ibadat thk s ni hoti.

    • Abu Yahya says:

      وعلیکم السلام
      ہر طرح کے غلط رد عمل سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے، کہ ٹھنڈے دماغ سے سوچ سمجھ کر ہر قدم اٹھائیں، منافقت اور غصے کو شخصیت سے نکال پھینکیں۔

  4. Madiha says:

    ماشااللہ، الحمد اللہ بہت بڑا سبق ہے اس میں ہم پیدائشی خود پسند مسلمانوں کے لیے۔

  5. Amy says:

    Jazak Allah khair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *