نقطہ نظر ( Abu Yahya ابویحییٰ )

Download PDF

 کہتے ہیں کہ ایک تصویر ہزار الفاظ بول سکتی ہے ۔ لیکن یہ تصویر کی نہیں انسانی آنکھ کی خوبی کا بیان ہے جو خارجی دنیا کو سمجھنے اور جاننے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ تاہم آنکھوں سے جو علم حاصل ہوتا ہے اس میں کئی محدودیتیں بھی ہوتی ہیں ۔ مثلاً انسانی آنکھ اپنے سامنے موجود منظر کا مکمل طور پر احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ لیکن انسانی ذہن گہرے طور پر اور جزئیات میں جا کر صرف عین نظر کے سامنے والی چیز جس پر انسان کا فوکس ہوتا ہے ، اسی کو سمجھتا ہے ۔ باقی چیزیں نظر آنے کے باجود انسان دیکھ نہیں پاتا۔

اس بات کو ٹی وی سے باآسانی سمجھاجا سکتا ہے۔ کسی نیوز چینل پر چلتی ہوئی خبروں کی پٹی کو پڑھنا شروع کر دیں۔ یہ کرتے وقت آپ کی نظر میں ٹی وی اسکرین بلکہ اردگرد کی دیوار یا الماری بھی ہو گی۔ مگرخبرو ں کی پٹی کو پڑھتے وقت آپ کو یہ اندازہ کرنا بھی مشکل ہے کہ اس وقت اسکرین پر کیا مناظر بدل رہے تھے۔ ان مناظر کو دیکھنے کے لیے آپ کو نظروں کا فوکس ان کی طرف کرنا ہو گا۔ غرض آپ دنیا کے کسی بھی منظر پر نظر ڈالیں آپ کو بہت کچھ نظر آئے گا لیکن ذہن قبول صرف اسی کو کرتا ہے جسے نظریں گاڑھ کر پوری توجہ سے دیکھا جائے۔ یہیں سے ہماری زبانوں میں نقطہ نظر یا پوائنٹ آف ویو کے الفاظ داخل ہوئے ہیں۔ یعنی وہ فکر جو ہماری نگاہ کا مرکز ہو۔

انسان اس دنیا میں جس آزمائش میں ہے اس میں سب سے بنیادی چیز صحیح نقطہ نظر کو دریافت کرنا ہے۔ اس امتحان میں عمل کی حیثیت ثانوی ہے ۔ اگر نقطہ نظر غلط ہے تو زیادہ عمل بھی کچھ نہیں اور نقطہ نظر درست ہے تو تھوڑا عمل بھی نجات کے لیے کافی ہے ۔

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

5 Responses to نقطہ نظر ( Abu Yahya ابویحییٰ )

  1. anonymous says:

    nice article … jazak-Allah-o-khairan …

  2. Mrs faisal says:

    mohtarram janab apny hm jaisy gunah garon ki islah ka jo beera uthya hai ALLAH apko ajare azeem ata karen AMEEN

  3. Amna abbasi says:

    Respected Sir,
    Thank you so much for such a nice information….its great.
    Regards
    Amna
    ======

  4. Amy says:

    Jazak Allah khair.

  5. emad says:

    Masha Allah Bahut Acha Andaz hai samjane ka JazaK Allah Khair

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *