چھوٹی نعمت ﴾Abu Yahya ابویحییٰ﴿

ہم انسان اپنے پروردگار کی نعمتوں کو عام طور پر دو حصوں میں بانٹتے ہیں۔ ایک بڑی نعمت اور دوسری چھوٹی نعمت۔ چھوٹی بڑی نعمت کی تعریف ہر فرد کے حساب سے مختلف ہوسکتی ہے، مگر فرد کی نفسیات کے اعتبار سے اس کا معیار نعمت ملنے پر انسان کا ردعمل ہوتا ہے۔ جس چیز کے ملنے پر انسان میں اہتزاز (Thrill) پیدا ہو اور وہ بے حد خوشی محسوس کرے وہ اس کے نزدیک بڑی نعمت ہوتی ہے۔ اور جس چیز کے ملنے پر کوئی ردعمل نہ آئے وہ انسان کے نزدیک ایک چھوٹی اور معمولی نعمت ہوگی۔ مثلاً پسند کی شادی کے وقت ایک نوجوان جتنا خوش ہوتا ہے پانی کا ایک گلاس پیتے وقت وہ کسی درجہ ویسی خوشی محسوس نہیں کرتا۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر نعمت بڑی نعمت ہے۔ مثلاً شادی پر خوشیاں منانے والے نوجوان کا پانی اگر شادی سے صرف ایک دن پہلے بند کردیا جائے تو نکاح کے وقت تک وہ اپنی دلہن کو بھول کر پانی کو زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ بناچکا ہوگا۔ تاہم یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی عنایت ہے کہ وہ زندگی کی ہر بڑی نعمت کو مفت میں فراہم کرتے ہیں۔ زندگی، صحت، عافیت،  ہوا، پانی، رشتے ناطے یہ وہ نعمتیں ہیں جو عموماً انسانوں کو بلا روک ٹوک اور بلا مشقت مل جاتی ہیں۔

جو نادان شعور نہیں رکھتے وہ ایسی نعمتوں کو چھوٹی نعمت سمجھتے ہیں یا اکثر اوقات انہیں کوئی نعمت سمجھتے ہی نہیں۔ لیکن جو لوگ حقیقی ایمان رکھتے ہیں وہ اس احساس سے تڑپ اٹھتے ہیں کہ ان کے مہربان رب نے ضرورت کی ہر چیز انہیں بے حساب اور بالکل مفت دے رکھی ہے۔ ان کی آنکھیں شکر گزاری کے احساس سے بہنے کے لیے کسی بڑی نعمت کی منتظر نہیں رہتیں بلکہ صبح و شام وہ رب کے احسان کو یاد کرکے روتے رہتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں عنقریب جہنم کی آہ و زاری سے بچا کر جنت کی ختم نہ ہونے والی نعمتوں میں بسا دیا جائے گا۔

Posted in ابویحییٰ کے آرٹیکز | Tags | Bookmark the Permalink.

10 Responses to چھوٹی نعمت ﴾Abu Yahya ابویحییٰ﴿

  1. Amy says:

    well said, Allah Tala hamain sha’oor ata farmayien Amen.

  2. kiran says:

    too true but we are not ready to accept those all things and relations are Allah s Naimatain and i hope if we all do start thinking like this all Nafsa nafsi will be vanished from our society.

  3. Nisar Hussain says:

    awesome waqae sub se mukhtalif aur behtreen

  4. Niaz Muhammad says:

    Jazakallah Khair

  5. Afia Jahan says:

    Very exceptional examples of blessing!!
    This is the time to take it serious..,
    Thank you 4 that

  6. tasneem hussain says:

    jazakAllak khear….Allah ap per apni ..
    rahmatin….farmay…Ameen..

  7. Farhat gul says:

    Blkul aesa hi hy. Ager hm apny aml-e- Tanufuss ko hi le len aur ICU mn oxygen lagy us shukhs k bary sochn jo aik aik sans k liye muhtaj hy ON PAYMENT tu hm bila shuba Allah o Akber keh uthen gy aur her saans leity sammay Allah ka shuker ada kern gy. Leikn shaed hm Ghour nae kerty

  8. Mrs Farooq says:

    Hum kabhi kabhi rastey se door hojatey haien. laikin allah subhanahu tala hamien musalsal apni naimaton se bila tafreeq nawzta rehta hai. is terf rahnumai kerney ka boht shukria.

  9. Haya rana says:

    very true..ALLAH hmay hr wakt apni naimton say navazta hai…

  10. Sheher Bano says:

    Great truth which we all ignore and never ponder on. Jazak Allah for giving us this refreshing thought.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *