2017 مکاتیب – اگست (Abu Yahya ابویحییٰ)

Download PDF

مکاتیب

ابویحییٰ

نکاح کے بغیر تعلق

محترم بہن  

5 جون 2017

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نکاح سے پہلے کسی کے ساتھ جنسی تعلق رکھنا بدکاری ہے۔ یہ نہ صرف سنگین ترین گناہ ہے بلکہ آپ اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے شوہر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے تو آپ پہلے ان سے الگ ہو جائیں۔ آج کل خلع لینا بہت زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ اپنے موجودہ خاوند سے خلع لے لیجیے اور پھر جس سے چاہیں نکاح کر لیجیے۔ کوئی کتنا ہی مہربان کیوں نہ ہو، میں آپ کو یہ مشورہ ہرگز نہیں دے سکتا کہ آپ اس کے ساتھ نکاح کے بغیر کوئی تعلق رکھیں۔ یہ کسی پہلو سے کوئی درست رویہ نہیں ۔

جہاں تک ان صاحب کے آپ پر احسانات کا تعلق ہے تو یاد رکھیے ہم پر سب سے زیادہ احسان اللہ کا ہے اور ہم پر سب سے زیادہ مہربان ہمارا رب ہے ۔

آپ انہیں واضح طور پر بتا دیجیے کہ آپ ان کی عنایات کو بہت اہمیت دیتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتیں، قرآن مجید میں زنا کی سزا ہمیشہ ہمیشہ کی جہنم بیان ہوئی ہے اور آپ اس کے خلاف ہرگز نہیں کر سکتیں۔لہٰذا پہلے اپنے موجودہ خاوند سے خلع لیجیے، پھران صاحب سے نکاح کر لیجیے اور پھر ان کے ساتھ ایک اچھی فیملی لائف گزاریے۔

دعا گو

ابو یحییٰ

Posted in Letters - مکاتیب | Tags , , , , , , , , , , , , , , , | Bookmark the Permalink.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *