Download book

ناول سے متعلق اہم نکات

ناول سے متعلق اہم نکات
آپ کے فیڈ بیک کی روشنی میں

ناول سے متعلق مجھے سب سے زیادہ فیڈ بیک تحسین و تعریف کے موصول ہوئے ہیں۔ یہ اتنے زیادہ ہیں اور ان میں جس طرح کی توصیفی باتیں ان کے متعلق مجھے صرف یہی عرض کرنا ہے کہ ایسی باتوں سے میرے اندر ہمیشہ ایک ہی بات کی یاد دہانی پیدا ہوتی ہے۔ وہ یہ کہ ہر خوبی اور تعریف کی اصل مستحق اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دنیا میں اگر کوئی خوبی کسی بھی قسم کی خوبصورتی پائی جاتی ہے تو وہ دراصل اللہ تعالیٰ کی صفات جمال وکمال کا ظہور ہوتا ہے۔ باقی مخلوق کی حیثیت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کام کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ وہ چاہیں تو مچھر کو بھی استعمال کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اس سے بھی نیچے کی چیزوں کو استعمال کرلیں۔

یہ کسی قسم کی انکساری کا اظہار نہیں بلکہ ایک سچائی کا بیان ہے۔ بلاشبہ خداکے کمال و صناعی، جمال ورعنائی اور جلال و کبرائی کے آگے مخلوقات کا وجود کوئی وقعت نہیں رکھتا۔ باقی میں اللہ تعالیٰ کی عنایتوں پر اس کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھ گناہ گار سے یہ خدمت لی۔ تمام قارئین سے بھی میری درخواست ہے وہ مجھے اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ 

ناول پر مجموعی طور پر انتہائی پسندیدگی کا فیڈ بیک ملا۔ البتہ بعض قارئین اور احباب کی طرف سے بہتری کے لیے کچھ تجاویز دی گئیں۔ بعض کی طرف سے کچھ سوالات پوچھے گئے اور اکا دکا اعتراضات بھی ہوئے۔ جو تجاویز اچھی تھیں ان کے مطابق نظر ثانی کردی گئی۔ کچھ میں نے اپنی طرف سے بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ البتہ سولات و اعتراضات میں سے چند اہم ترین درج ذیل ہیں۔

Table of Contents
  1. Title Page ٹائٹل صفحہ
  2. کاپی رائٹ / پبلشر کی تفصیلات
  3. انتساب
  4. مقدمہ نظر ثانی شدہ ایڈیشن
  5. کچھ وضاحتیں کچھ معذرتیں
  6. پہلا باب ۔ روزِ قیامت
  7. دوسرا باب ۔ عرش کے سائے میں
  8. تیسرا باب ۔ میدانِ حشر
  9. چوتھا باب ۔ ناعمہ
  10. پانچواں باب ۔ دو سہیلیاں
  11. چھٹا باب ۔ آج بادشاہی کس کی ہے؟
  12. ساتواں باب ۔ حضرت عیسیٰ کی گواہی
  13. آٹھواں باب ۔ حوض کوثر پر
  14. نواں باب ۔ قوم نوح اور دین بدلنے والے
  15. دسواں باب ۔ حساب کتاب اور اہل جہنم
  16. گیارہواں باب ۔ آخر کار۔۔۔
  17. بارہواں باب ۔ بنی اسرائیل اور مسلمان
  18. تیرہواں باب ۔ ابدی انجام کی طرف روانگی
  19. چودہواں باب ۔ جنت کی بادشاہی میں داخلہ
  20. پندرہواں باب ۔ جب زندگی شروع ہوگی
  21. آخری بات
  22. ناول سے متعلق اہم نکات
Posted in Uncategorized | Permalink.

One Response to ناول سے متعلق اہم نکات

  1. azrakhan says:

    aj mein ney iss kitab ko mukamal kiye ,mery eman mein ezafe ka sabab bani ur quran perhtey hoye jannat ur dozaq ke manazir ankhon ke samney mehsos hoay. pur asar kitab hai sab ko perhni ur perhwani chaeya.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *