Download book

Quran Ka Matloob Insaan قرآن کا مطلوب انسان

Quran Ka Matloob Insaan by Abu Yahya

قرآن کا مطلوب انسان 

ابو یحییٰ  کی نئی کتاب

”ﷲ تعالیٰ  نے اس گناہگار کو اس سعادت سے سرفراز کیا کہ اس نے قرآن مجید میں جابجا بکھری ہوئی اس دعوت ایمان و عمل صالح کی تفصیل کو اکٹھا کر کے ایک ساتھ بیان کر دیا ہے۔“

”لوگ جب زندگی شروع ہوگی کو میری سب سے بڑی تصنیف سمجھتے ہیں، لیکن میرے لیے سب سے بڑی سعادت ‘قرآن کا مطلوب انسان’ کی اشاعت ہے۔ یہ اول تا آخر ﷲ تعالیٰ کے الفاظ میں اس راستے کا بیان ہےجو اصل زندگی کے آغاز پر ہم سب کو جنت کے بہترین انجام سے ہمکنار کرسکتا ہے۔“

 ”جب زندگی شروع ہوگی کو پڑھ کر لوگوں کے دلوں میں جنت میں جانے اور جہنم کے انجام سے بچنے کی خواہش شدت سے پیدا ہوئی تھی۔ مگر جنت خواہش سے نہیں عمل سے ملتی ہے۔ یہ بندہء عاجز قرآن مجید کے مستند ترین الفاظ اور احادیث کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں وہ راستہ بھی جنت کے چاہنے والوں کے سامنے رکھ رہا ہے جو انہیں سیدھا ان کی منزل تک پہنچا دےگا۔ میری خواہش ہے کہ ہر مسلمان اس کتاب کو پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے۔ اس لیے کہ یہ میری تصنیف نہیں کلامِ الٰہی کا بیان ہے۔ اس سے ذیادہ سیدھی اور سچی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔“

قرآن کا مطلوب انسان کیا ہے؟

اس سوال کے جواب کو قران مجید کے ۲۳ مقامات سے منتخب کیا گیا ہے۔

ابتدا میں مکی پھر مدنی سورتوں کو رکھا گیا ہے۔ اس ترتیب کا سبب اس بات کو واضح کرنا ہےکہ دین کی بنیادی دعوت ہر دور اور ہر طرح کے حالات میں ایک ہی رہتی ہے۔

ہر مجموعہء آیات کا ایک عنوان تجویز کیا گیا ہے، جو ان آیات کی ابتدا یا اختتام پر ﷲ تعالیٰ  نے خود بیان کیا ہے۔ ہر جگہ عنونات و مطالبات کے تحت اس کی وضاحت کردی گئی ہے۔ اس عنوان سے یہ بات بالکل واضح ہوجائے گی کہ جو احکام دیے جارہے ہیں وہ ﷲ تعالیٰ  کو عین مطلوب ہیں۔

کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس صفحے کے اوپر دیے گئے ”Download Electronic Copy“ بٹن پر کلِک کریں۔


۰

‘Quran Ka Matloob Insaan’ is the latest book by Abu Yahya. The author has compiled the requirements for success in the Hereafter from 23 places in the Qur’an and supplemented them with appropriate Hadith.

To Download a copy, please click on ‘Download Electronic Copy’ button at the top of the page. 

Posted in Uncategorized | Tags , , , , , | Bookmark the Permalink.

One Response to Quran Ka Matloob Insaan قرآن کا مطلوب انسان

  1. TiM Timbuktu says:

    A very good summary. The Arabic text of the Ayaat should be quoted as well. The references should be consistent. E.g. reference to every hadith should include its status (sahih etc.), the name of Sahabi narrating it, and the reference number in the hadith book.

    I would also love to see the Arabic text of each hadith, but that would make the book very bulky. The Quranic text, though, is a must.

    TiM

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *