Hikmat Ki Baatein حکمت کی باتیں

جنوری 06
کسی فکر کو قبول کیے بغیر اس پر غور کرنا
آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کی نشانی ہے
(ارسطو)
فروری 06
جو شخص بہانہ بنانے میں بہت اچھا ہو
وہ کسی اور کام میں اچھا نہیں ہوسکتا
(بنجمن فرینکلن)
مارچ 06
بے وقوف آدمی کا اصل المیہ یہ ہے کہ
اس کی کوئی حماقت آخری نہیں ہوتی
(ابو یحییٰ)
اپریل 06
شیطان کی کامیابی کے لیے یہی کافی ہے کہ
خیر و شر کی کشمکش میں اچھے لوگ کچھ نہ کریں
(ایڈمنڈبرک)
مئی 06
پیسہ بدترین آقا ہے
مگر بہترین غلام ہے
جون 06
میں کبھی چپ رہ کر نہیں پچھتایا
جب پچھتایا بول کر پچھتایا
(حکیم لقمان)
جولائی 06
جنت کا حقیقی مستحق وہ ہے جو
قربانی کے درجے میں اس کا طلبگار بنے
آج کا مسلمان تو
خواہش کے درجے میں بھی اس کا طلبگار نہیں
(ابو یحییٰ)
اگست 06
بہترین انسان وہ ہے جو مسائل حل کرتا ہے
اور بدترین وہ ہے جو مسائل پیدا کردیتا ہے
(ابو یحییٰ)
ستمبر 06
خوش ہونا ہے تو تعریف سنیے
اور بہتر ہونا ہے تو تنقید سنیے
(ابو یحییٰ)
اکتوبر 06
اس نے کیا پایا جس نے خدا کو کھودیا
اس نے کیا کھویا جس نے خدا کو پالیا
(ماخوذ)
نومبر 06
جو پڑھ نہیں سکتا اور جو پڑھتا نہیں ہے
دونوں یکساں طور پر جاہل رہتے ہیں
(ماخوذ)
دسمبر 06
وقت کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ
اس کام کا آغاز ہے جسے آپ پورا نہ کریں
(ابو یحییٰ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in Motivational Quotes | Tags , , , , , | Bookmark the Permalink.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *