Online Courses

Download PDF

 

ابو یحییٰ  کی نگرانی میں آن لائن تزکیہ نفس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ کورس میں شامل ہونے کے لیے نیچے دئیے گئے ای میل پر رابطہ فرمائیے۔ 

Globalinzaar@gmail.com

محترم قاری!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم سب جانتے ہیں کہ دین کا بنیادی مقصد خود کو اللہ کی اطاعت میں دے دینا ہے۔ اللہ کی اطاعت کا مطلب بہت سادہ ہے وہ یہ کہ جن کاموں سے ہمارے رب نے منع کیا ہے  ان سے اجتناب برتا جائے اور جن کاموں کا حکم دیا ہے  ان پر عمل کیا جائے۔ جو شخص خود کو گناہوں سے پاک کرنے اور نیکیوں سے آراستہ کرنے میں کامیاب ہوگیا وہ کامیاب ہوگیا۔ اسی  پورے عمل کو اصطلاح میں ” تزکیہ نفس” سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

اسی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے ”انذار“ کے تحت ہم  ایک  پروگرام کی ابتدا کررہے ہیں جس کا عنوان ہے ”آن لائن تزکیہ نفس پروگرام“۔ میں اس پروگرام کا انچارج ہوں اور یہ پروگرام جناب ابو یحییٰ کی نگرانی میں  کنڈکٹ کیا جارہا ہے۔

طریقہ کار

 اس پروگرام کا طریقہ کار یہ ہے

۱۔ اس پروگرام میں آپ کو مختلف کورسز کروائے جائیں گے جو اخلاقیات، معیشت، معاشرت، عبادات اور دیگر پہلوؤں کا احاطہ کریں گے۔

۲۔ ہر کورس میں آپ  کو ایک سبق کو پڑھنے کے لئے دیا جائےگا۔ اس کے بعد آپ کو ایک کوئز کمپیوٹر پر حل کرنا ہوگا۔ جوابات دینے کے فوراً بعد آپ کو بتادیا جائے گا کہ کون کون سے جوابات درست یا غلط ہیں۔

۳۔ اگر آپ چاہیں تو دوبارہ، سہہ بارہ بھی ٹیسٹ دے سکیں گے تاکہ آپ کا اسکور بہتر ہوجائے۔

۴۔ ہر سبق ختم ہوجانے کے بعد اگلا سبق اسی طرح پڑھایا جائے گا اور اسی طرح  آپ کو کمپیوٹر پر کوئز اٹیمپٹ کرنا ہوگا۔

۵۔ ایک کورس کئی اسباق پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ جب تمام اسباق مکمل ہوجائیں تو  اس کا مطلب ہے کا آ پ نے کورس مکمل کرلیا۔

۶۔ ہر کورس کی تکمیل پر آپ کو ایک تفصیلی مارکس شیٹ دی جائے گی جس کا ایک ریکارڈ آپ رکھ سکیں گے اور ایک ریکارڈ ہمارے پاس بھی محفوظ رہے گا۔

۷۔ کورس مکمل کرنے کے بعد اگر آپ کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی سوال  ہو تو آپ بلاتکلف اوپر دیے گئے ای میل ایڈریس پر ہم سے رابطہ کرسکیں گے۔

۸۔ ہر کورس مکمل کرلینے کے بعد آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ تھیوری میں اس موضوع کو سمجھ سکیں۔ اس کے بعد آپ کو کچھ اسائنمنٹ دئیے جائیں گے جن پر  عمل کرکے آپ اس کورس میں بیان کئے گئے گناہ سے چھٹکارا پالیں گے انشاءاللہ۔

۹۔ کامیابی کی صورت  میں آپ کو ایک سرٹفکیٹ جاری کردیا جائےگا جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ آپ نے موضوع کو سمجھ لیا ہے اور اس پر عمل درآمد میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

۱۰۔ اس کے بعد اگلے موضوع کو بھی  اسی انداز میں شروع کیا جائے گا۔

۱۱۔ آپ کی راہنمائی کے لئے ہم وقتا فوقتا آڈیو لیکچرز بھی فراہم کرتے رہیں گے۔ اس دوران آپ جب چاہیں سوالات پوچھ سکتے اور کسی بھی قسم کی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

انچارج آن لائین تزکیہ نفس پروگرام

ڈائریکٹر: ابو یحییٰ